پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبران یورپین پارلیمنٹ کو آزاد کشمیر کے آزادانہ دورے کی دعوت دی ہے ۔
یہ دعوت انہوں نے سفیر پاکستان کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کرنے والے ممبران یورپین پارلیمنٹ سے ملاقات کے موقع پر دی ۔
اس موقع پر نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور جہاں چاہیں اپنی مرضی سے دورہ کریں ۔ لوگوں سے خود بات کریں ۔
پھر اس کے بعد وہ ایسی ہی درخواست بھارت سے بھی کرکے دیکھیں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے بھی آزادانہ طور ان کا موقف معلوم کرکے جو رائے بنے وہ اسے اپنی پارلیمنٹ اور اپنے لوگوں کو بتادیں ۔