کاروباری شعبے کو قرضوں تک آسان رسائی پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت ایس ایم ایز کی قرضوں تک رسائی بڑھانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری شعبے کو قرضوں تک آسان رسائی پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہے، اس اقدام سے سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔