• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارےکو دوران پرواز بم کی اطلاع پر لندن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے ون 191 کو آر اے ایف کے طیاروں نے گھیرے میں لے کر اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی ہے۔

ایئر انڈیا کے طیارے کو علیحدہ رن وے پر اتارا گیا، تاہم اب اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے، جبکہ ایسیکس پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز ممبئی سے نیویارک جا رہی تھی۔

تازہ ترین