• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی و این جی اوز میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، غیر سرکاری تنظیم ہینڈز اورنجی ادارے ایجوکاسٹ کے درمیان پاکستان کے 40اضلاع میں ای ڈاکٹرز کے ذریعے ٹیلی میڈیسن اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ اس سلسلے میں تقریب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوئی، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ، پرو وائس چانسلرز اور ای ڈاکٹر پروگرام کی ہیڈ پروفیسر زرناز واحد بھی موجود تھیں، ایم او یو پر ڈائو یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، ہینڈز کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ تنویر اور ایجوکاسٹ کی جانب سے عبداللہ بٹ نے دستخط کیے ،مفاہمت کے مطابق ڈائو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف طبی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل لیڈی ڈاکٹرز کو ای ڈاکٹرز پروگرام کے ذریعے طب کے شعبے میںواپس لانے کے پروگرام کو ہینڈز کے ذریعے وسعت دی جائے گی، اس سلسلے میں ہینڈز ملک کے مختلف اضلاع میں سماجی شعبے میں موجود اپنے نیٹ ورک کے ذریعے ای ڈاکٹر کی سہولت عام مریض تک پہنچائے گی۔

تازہ ترین