• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کے اہم اقدامات

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر نے اہم اقدامات کیے،  کرنسی ایکٹ کسٹمز قوانین میں ردوبدل کر لیا گیا۔

بیرون ملک جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو دس ہزار ڈالر تک لےجانے کی اجازت ہوگی، جبکہ نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹمز کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کراناہوگا۔

مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی، اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت جبکہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہےکہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر کی بھی ڈکلیئریشن لازمی ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین