• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: پٹریاٹہ چیئر لفٹ کا آہنی رسہ پلی سے اتر گیا

مری میں پٹریاٹہ چیئرلفٹ کا آہنی رسہ پلی سے اتر گیا،رسہ پلی سے اترنے پر کیبل کار نیچے کی جانب لٹک گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹریاٹہ چیئرلفٹ پر موجود متعدد سیاح پھنس گئے، ہرکیبل کارمیں 8 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

رسہ پلی سے اترنے پر چیئرلفٹ نیچے کی جانب لٹک گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں پٹریاٹہ چیئرلفٹ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آندھی اور طوفان کے باعث آہنی رسہ پلی سے اترا۔

انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں مینوئل طریقے سے ایک، ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو نکالا جائے، تیز ہوا اور بارش رک چکی ہے، جلد ریسکیو کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین