• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں غیرت کے نام پر 8 لوگ قتل

ملتان کے علاقے حسن آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔

سی پی او ملتان عمران محمود کا کہنا ہے کہ ملتان میں 8 افراد کو فائرنگ کے بعد جلا دیا گیا، ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر گھر والوں کو قتل کیا، ملزم اجمل اور اس کے باپ ظفر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے، چند روز قبل گھر آیا تھا، ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی اور بچوں کو جلا کر مار دیا، قتل کیے جانے والوں میں ملزم کی سالی بھی شامل ہے۔

ملزم نے بیوی اور بیٹی سمیت 8 سسرالیوں کو قتل کردیا، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پہلے فائرنگ کی پھر گھر کو آگ لگا دی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والد ظفر اور ایک بھائی کےساتھ مل کراپنی بیوی، بیٹی، ساس اور سالیوں سمیت 8 افراد کو کمرے میں بند کرکے پٹرول پھینک کر زندہ جلا دیا، جبکہ ان کو بچانے کے لئے آنے والے خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے بعد تمام جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

تازہ ترین