• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی سہولتوں میں بہتری لانے کیلئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت ورکشاپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائر یکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ کی جانب سے سندھ میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے ماہرین کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔ تین روزہ ورکشاپ میں روبسٹ پی آراو کینیڈا کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈاکٹر افتخار الدین نے ماہرین کوٹریننگ دی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے منعقدہ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے ماہرین کی تربیت و رہنمائی اور نجی و پر ائیوٹ اسپتالوں ولیبارٹریز میں ان معیارات پر عملدرآمد کرانا تھا۔ ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، کنسلٹنٹس، ماہرین صحت، سینئر میڈ یکل آفیسر اور ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کینیڈا کے ماہر ڈاکٹر افتخار الدین نے کہاکہ صحت کی سہولیات میں بہتری سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مرتب کئے گئے معیارات پر عملدر آمد کئے بغیر ناممکن ہے اور مزید کہاکہ ان معیارات کو ٹیچنگ اور سیکنڈری اسپتالوں میں عملدر آمد پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہمان خصوصی کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر رضوان اظمی نے صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے معیارات کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں انفیکشن کنٹرول، صا ف ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے بعد طبی فضلے کو مناسب طریقے تلف کیا جائے۔ کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر مہوش فاطمہ نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ مرتب کئے گئے معیارات پر عملدر آمد یقینی بنائیں تاکہ صحت کی سہولیات میں بہتری لائے جاسکے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم بھی کئے گئے۔ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر علی بخش سومر و نے 35 شرکاء میں سرٹیفکٹس تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد صحت کی سہولیات میں بہتری لانا، مرتب کئے گئے معیارات پر عملدرآمد کرانا اور اسپتالو ں ٹیموں کے معائنے کے زریعے ان پر نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ٹریننگ ورکشاپس اور اسپتالوں کی انسپکشن جاری رہے گی۔

تازہ ترین