• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمل کی بیوی کی ڈانس پارٹی میں ویڈیوسانحہ کا سبب بنی‘انکشافات

ملتان(نمائندہ جنگ)ملتان کے علاقےحسن آباد میں9 قتل کی واردات پرپولیس کی ابتدائی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنےآئےہیں‘پولیس کی اعلی حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ کےمطابق واقعہ کاسبب کرن کی ایک ڈانس پارٹی کی ویڈیوبنی جو اجمل کومقتولہ کرن کےدوست نےسعودی عرب بھجوائی تھی،ویڈیوبھیجنے والے کوبھی شامل تفتیش کرنیکافیصلہ‘فرار ملزم اشمل کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری‘رپورٹ کےمطابق کرن پہلے خاوند اجمل کےپاس سعودیہ میں مقیم تھی جس نےجدہ میں سٹیچنگ کی چھوٹی سی فیکٹری لگارکھی ہے ‘اس کا والد ظفر اور بھائی اشمل بھی ساتھ ملکر کاروبار کرتےہیں‘ دوسری جانب ملزم اجمل نے پولیس کوبیان دیاہےکہ اس کےسسرال میں چاروں بہنیں اچھے کردارکی مالک نہیں تھیں‘ڈانس پارٹیوں میں شرکت اورغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں جنہیں شہر کے جرائم پیشہ اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی‘اس کی سالی روما نےاس کی بیوی کرن کوبھی اس کام میں لگادیاتھا‘دوسری جانب ملزم اجمل کاایک پارٹنر بگا گجر جانوروں کی خریدو فروخت کا کام بھی کرتاہے۔

تازہ ترین