• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن بن گیا، فائنل میں بھارت کو مات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسنوکر ٹیم نے منگل کو دوحا میں قطر ورلڈ اسنوکر کپ میں روایتی حریف بھارت کو3-1سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔


بھارتی ٹیم میں شامل بڑے نام ناکام ثابت ہوئے۔ رواں ہفتے اسنوکر میں پاکستان کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے ، اس نے ایشین ٹیم ایونٹ بھی گولڈ میڈل جیتا تھا، قطر کے مقابلے میں پاکستان نے تین برانز اور ایک سلورمیڈل بھی جیتا، ورلڈ کپ میں عالمی، ایشین، یورپین چیمپئن سمیت دنیا کے 24 بہترین اسنوکر کھلاڑی ایکشن میں تھے۔ فاتح پاکستانی ٹیم محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل تھی جبکہ بھارت کے شہرہ آفاق کھلاڑی پنکج ایڈوانی بھی اپنی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں تھے، مگر ان کا تجربہ اور نام ٹیم کے کام نہ آسکا۔ پاکستان اسنوکر اینڈبلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چیئر میں عالم گیر شیخ نے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت فاتح کھلاریوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تازہ ترین