• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹ ارکان کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات رکوانے کا مطالبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی ایوان کے ڈیموکریٹ ارکان نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

 رکن کانگریس مارک پوکان نے کہا ہے کہ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے طور پر امریکا کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی ایک اہم ترمیم منظور نہ ہو سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر لِنڈسے گراہم کی پیش کردہ ترمیم 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی جس میں 4 ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹ اراکین کا ساتھ دیا۔

مجوزہ قانون کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے شناختی دستاویزات اور شہریت کے ثبوت کی نئی شرائط عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم ناقدین کے مطابق یہ اقدامات اہل ووٹروں کے حقِ رائے دہی کو محدود کر سکتے ہیں۔

ریپبلکن ارکان اس قانون کو امیگریشن سے متعلق فنڈنگ پیکیج کے ساتھ جوڑ کر منظور کروانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں مطلوبہ 60 ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔

یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹ میں ریپبلکن قیادت کے لیے ایک اور سیاسی دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید