• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن امریکا فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا


لیون، فرانس (شکیل یامین کانگا/) دفاعی چیمپئن امریکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدانگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا-

امریکا اور انگلینڈ کے درمیان لیون کے لیون اولمپک اسٹیڈیم میی منگل کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلہ رہا- امریکا کے کھلاڑیوں نے ابتداء سے ہی انگلینڈ کو بھرپور دبائو میں رکھا اور 10 ویں منٹ میں امریکا کی کرسٹن پریس نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی- 19 ویں منٹ میں انگلینڈ کی وائٹ نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا-

تازہ ترین