مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمنٰ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمنٰ نے اعلان کیا کہ ذی القعد کا چاند نظر نہیں آیا،لہٰذا یکم ذی القعد جمعہ 5 جولائی کو ہوگی۔