• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا صاحب کو کچھ ہو ا تو عمران کے خلاف مقدمہ کریں گے، اہلیہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ کا کہنا ہے کہ رانا صاحب کی طبیعت با لکل ٹھیک نہیں ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو ایف آئی آر عمران خان کے خلاف در ج کرائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کی فیملی کودو روز بعد ملاقات کی اجازت مل گئی، ان کی فیملی دو دن سے ملنے کی کوشش کر رہی تھی۔


جیل انتظامیہ نے راناثناء اللہ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کو جیل کےاندر بلوالیا،ن لیگی رہنمائوں نے بھی ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

رانا ثناء اللہ سے ملاقات نہ کرانے پر دو اراکین اسمبلی اورعہدیداروں نے جیل کے باہر دھرنا دیدیا۔

مسلم لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے رانا صاحب کو کھانا نہیں دیاگیا، جبکہ دو روز گزرنے کے بعد آج صرف ایک سلائس کھانے کو دیاگیا ہے، رانا صاحب کا بستر بھی واپس بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ انہیں استعمال کے لیے صرف ایک چادر دی گئی ہے۔

رانا ثناء کی اہلیہ نے کہا کہ رانا صاحب مشرف دور میں بھی باعزت بری ہوئے تھے اور اب بھی ہوں گے۔

اہلیہ نبیلہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء سے منگل کے روز ملاقات ہوا کرے گی۔

تازہ ترین