• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں پولیس موبائل پر بم سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے وقت موبائل میں 4 پولیس اہلکار سوار تھے۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے آر ڈی 86 میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق صالح پٹ تھانے کی پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک پر نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل میں 4 پولیس اہلکار سوار تھے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو سڑک کنارے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی ملا ہے۔

تازہ ترین