• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں شہباز کسانہ آف کوٹلہ کا کہنا ہے کہ میاں طارق پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز کسانہ آف کوٹلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں جن میں اکثریت گجرات ضلع سے ہے، ان ہی میں شامل چھ مرتبہ منتخب ہونےوالے رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کے اغوا اور گن مین کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ ہم میاں طارق کے ساتھ ہیں۔

میاں شہباز کسانہ آف کوٹلہ نے کہا کہ یہ مدینہ کی ریاست اور نیا پاکستان ہے جہاں متعدد بار منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی پر حملہ ہوجائے، وہ مارے جائیں اور اس کا مقدمہ تک درج نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس نئے پاکستان کو نہیں مانتے۔

دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ اگر یہ غنڈا گردی بند نہ کی گئی تو ہم ایسے اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوں جائیں گے جو سیاسی مخالفین اور ضلع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین