وزیر آباد......مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں جھوٹے الزام لگانے والا لیڈر نہیں بنتا، نواز شریف سیاست نہیں کررہے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے این اے 101 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسہ کیا ۔ حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کراچی تک موٹر وے بننے سے پاکستان کا فائدہ ہوگا، 2018 میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے، دھرنا دے کر سازش کی لیکن عوام نے تمام سازشیں ناکام بنادیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو مضبوط کرنا ہے تو پھر 22 تاریخ کو وزیر آباد کے لوگ شیر پر مہر لگائیں اور بلے کو بھگائیں۔