• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ٹول ٹیکس دیئے بغیر جانے پر مراد سعید کا رد عمل

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی گاڑی موٹروے پر ٹول ٹیکس دیئے بغیر گزر جانے پر وزیر مواصلات مراد سعید نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کل مریم نواز کو ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے قافلے کو جانے دیا گیا، جبکہ قافلے میں شامل ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیاگیا ہے ۔

تازہ ترین