• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’5جولائی قومی کیلنڈر کا تاریک ترین دن ہے‘

ٹوکیو میں پی پی جاپان کے زیر اہتمام 5جولائی 1977کے مارشل لاء کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب کا اہتمام ٹوکیو میں کیا گیا جس میں پی پی کے جیالوں نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس دوران مقررین نے کہا کہ 5جولائی ہمارے قومی کیلنڈر کا تاریک ترین دن ہے۔ اس دن ایک اُبھرتے خوشحال اور جمہوری پاکستان کا دھارا زوال کی طرف موڑا گیا۔

جنرل ضیاالحق نے منافقت سےجمہوری حکومت کا تختہ اُلٹا اور بدترین ظلم و ستم کر کے ملکی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی بنیاد رکھی۔ شہید بھٹو نے ایٹم بم کی بنیاد رکھی اور اسلامی ملکوں کی قیادت بھی کی لیکن آج نئے پاکستان کو گمراہی پر ڈال کر اسلامی ممالک سے ہی بھیک مانگی جارہی ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ اس مہینے کی پانچ جولائی اور ضیاالحق کےدور کی پانچ جولائی میں کوئی فرق نہیں ہے، سیاستدانوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔ تقریب سے پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں، سابق نائب صدر مرزا خلیل بیگ، سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید اور سینئر رہنما محمد انیس فیاض شیروانی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پی پی کے سینئر رہنما خواجہ ذوالفقار حسن بیک، فیاض شیروانی اوراُن کا صاحبزادہ، سینئر کمیونٹی رہنما صحیم عباسی، عاصم نذیر بھٹی اور سینئر صحافی پنجابی کے مشہور شاعر نوید امین نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین