اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشاءکی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔علاوہ ازیں اومنی گروپ کے انور مجید کی میڈیکل رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔