• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: سونیقہ

گلاسز:گلاسز بائے گوشی

آرایش: پنک سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

پاکستانی پاپ سنگر، عالمگیر نے ایک بڑا ہی پیارا، اپنے دَور کا ایک سُپرہٹ گیت گایا’’ہم چلے تو ہمارے، سنگ سنگ نظارے چلے…‘‘ جب جب سُنا جائے، جی یہی چاہتا ہے کہ بس کہیں گھومنے پھرنے چلے جائیں اور خُوب جی بَھر کر موج مستی، ہلّا گُلّا کریں۔ سیر و تفریح کا کوئی پروگرام ترتیب دیا جائے یا پھر نصف النّہار کسی ضروری کام کے غرض سے گھر سے باہر جانا پڑے، تو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کے لیے سَن بلاک کے ساتھ سَن گلاسز کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے۔ اگر سَن بلاک چہرے کو دھوپ کی تپش سے بچاتا ہے، تو سَن گلاسز آنکھوں کو الٹراوائلٹ شعاؤں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ٹھنڈک کا احساس بھی بخشتے ہیں اور وہ زمانے لَد گئے، جب ایک یا دو گلاسز پر اکتفا کرلیا جاتا تھا، اب تو عالم یہ ہے کہ لباس، جیولری، میک اپ، سینڈلز اور ہینڈ بیگز کے ساتھ میچنگ سَن گلاسز بھی لازمی ٹھہرے۔

رواں برس سَن گلاسز کے فریمز میں فلیپر، کیٹ آئی، مِررڈ لینس، کلر فُل کلئیر فریم، کِین اسکوئر، ریفلیکٹو، جیومیڑیکل،ڈائمنڈ اور90کی دہائی کے انداز اِن ہیں، تو رنگوں میں کلاسک بلیک، سفید، سُرخ، سبز، زرد اور نیلے شیڈز زیادہ پسند کیے جارہے ہیں۔تو لیجیے، آج ہماری بزم جدّت و ندرت سے بَھرپور دِل کش ملبوسات کے ساتھ کچھ ایسے ہی جدید انداز سَن گلاسز سے مرصّع ہے۔

ذرا دیکھیے، لائٹ ٹرکوائز رنگ ڈبل لئیر قدرے چھوٹی ٹیل شرٹ اور بلیو جینز کے ساتھ براؤن شیڈ میں جیومیڑیکل سَن گلاسز کا انتخاب کس قدر بھلا معلوم ہورہا ہے۔ بلیو جینز، الفابیٹ پرنٹ کی شرٹ کے ساتھ رسٹ فریم کے سَن گلاسز غضب ڈھا رہے ہیں، تو سفید بیل باٹم، جامنی رنگ شرٹ پر نگوں سے مرصّع سَن گلاسز کا بھی جواب نہیں۔ سفید شرٹ پر سیاہ اور جامنی کے امتزاج میں اسٹائلش فوکس ہیڈ سَن گلاسز ہیں، تو گہرے سُرخ رنگ کی شرٹ پر ڈائمنڈ سَن گلاسز کے انتخاب کے بھی کیا ہی کہنے۔

تازہ ترین
تازہ ترین