• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولوفیسٹیول کا آج آخری روزہے۔

پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دے دی۔

پولوکافائنل میچ دیکھنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کےلئےسیاحوں کی بڑی تعدادشندور پہنچی، جہاں آج پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال اے نے گلگت بلتستان اے کو شکست دے دی۔

گذشتہ روز چترال سی اور گلگت سی کے درمیان میچ میں گلگت سی نے چترال سی کو 3 گول کے مقابلے میں 6 گو ل سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں چترال بی اور گلگت بی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں چترال بی نے گلگت کوپانچ گول کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔

تیسرا میچ چترال آفیسرز اور گلگت آفیسرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلگت آفیسرز نے چترال آفیسرز کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکت دیدی۔

میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ اور روایتی چترال ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین