• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں: فردوس عاشق

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں میں ٹھوس اصلاحات اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مضبوط ادارے ملکی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ناگزیر ہیں۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کی معانِ خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حقداروں کو ان کا حق پہنچانا شروع کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین میں 85 کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کر دی گئی ہے، پنشنرز کو ان کا حق ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

تازہ ترین