• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اعوان کو دل کی تکلیف، پمز میں داخل

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔

دل کی تکلیف محسوس ہونے کے بعد انہیں پمز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو دل کی تکلیف کے باعث پمز کے سی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو الرجی کا مسئلہ ہے، انہوں نے کوئی دوا استعمال کی جس پر انہیں ری ایکشن ہوگیا، معاون خصوصی کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی۔

تازہ ترین