• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال ریکارڈ سمیت نیب میں پیش

سکھر (بیورو رپورٹ) نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو طلب کیا گیا، جس پر سہیل انور سیال ریکارڈ سمیت نیب کے دفتر پہنچ گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کی جارہی ہے، اس حوالے سے نیب نے لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی ریکارڈ طلب کیا ہے، تحقیقات میں سہیل انور سیال اور انکے اہل خانہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین