• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروا لوڈشیڈنگ ‘چارسدہ روڈ کے عوام نے مظاہرے کا اعلان کردیا

پشاور(وقائع نگار)بخشی پل چارسدہ روڈ‘ ناساپہ اور ککڑ کے عوام نے لوڈشیڈنگ ‘ ٹریپنگ‘ آئے روز پرمٹ کے نام پر بجلی کی طویل بندش اور دائودزئی ون پر فیڈر پر بجلی ناکارہ اور بوسیدہ تاروں کے خلاف واپڈا ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ہے دائودزئی ون فیڈر پر روزانہ رات کے وقت مین لائن کٹ جاتی ہے اور کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ واضح رہے کہ بوسیدہ اور ناکارہ تاریں جو زیادہ تر رہائشی آبادی کے اوپر سے گزار دی گئی ہے۔ جوکہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہونے کا قوی خدشہ موجود ہے اس سلسلے میں کئی بار پسکو انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہواآئے روز صبح 8سے سہ پہر 3بجے تک پرمٹ کے نام پر بجلی بند کردی جاتی ہے جبکہ یہ سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تا جر مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف روزانہ بجلی بندش کی وجہ سے کارپینٹرز‘ ویلڈرز‘ ٹیلر ماسٹرز وغیرہ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہے۔ حالانکہ یہاں کے عوام باقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کررہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان‘ اور پسکو انتظامیہ کو خبردار کیا کہ فوری طور پر دائودزئی فیڈر پر بجلی کی بندش کا نوٹس لیکر بوسیدہ اور ناکارہ تاروں کو تبدیل کیا جائے بصورت دیگر مذکورہ بالا علاقوں کے مشتعل عوام واپڈا ہائوس پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
تازہ ترین