• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات اور عدم صفائی سے نالے سکڑ گئے ، بارشوں میں طغیانی کا خدشہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) مون سون کی آمد آمد ہے لیکن اس مرتبہ تاحال نالوں کی صفائی شروع نہیں ہوسکی۔راولپنڈی کے ایک صوبائی وزیر نے نالوں کی صفائی کا کام راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے لے کر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے حوالے کردیا جس نے حال ہی میں نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا ہےجس کے بارے میں ذرائع کا دعوی ہےکہ ٹھیکیداروں نے پول کرکے ٹھیکہ لیا ہے۔اس وقت راولپنڈی شہر کا شائد ہی کوئی نالہ ہو جو کوڑا کرکٹ سے اٹا نہ ہواور خدشہ ہے کہ متوقع شدید بارشوں سے کہیں حالات خراب نہ ہوجائیں۔ایسا ہی حال نالہ لئی کا ہےجس میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے سے نکاسی آب مسلسل متاثر ہورہی ہے۔تجاوزات کی آڑ میں نہ تو نالوں پر قبضے رکے ہیں نہ ہی ان کو روکنے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔اس غفلت اور لاپرواہی میں صرف انتظامیہ اکیلی ذمہ دار نہیں بلکہ راولپنڈی کے کرتا دھرتا ہر سیاسی پارٹی کے افرادبرابر کے شریک ہیں جن کے سیاسی سرپرست ان سے کوئی بازپرس نہیں کرتے جس کے نتیجے میں راولپنڈی کے بڑے نالے سکڑ کر نالیاں بن چکی ہیں ۔بارشی پانی گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کی محنت کی کمائی کا بیڑہ غرق کردیتا ہے اور جانوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث تقریبا آدھا دن میٹرو ٹریک سے پانی ٹپکتا رہا۔جبکہ سڑکوں پر بھی جابجا پانی کھڑا رہا۔
تازہ ترین