• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کیلئے خود دباؤ ڈالتے ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے اور ٹارگٹ کرنے کے لیے عمران خان خود دباؤ ڈالتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے، ٹارگٹ کرنے کیلئے آپ دباؤ ڈالتے ہیں، آپ مافیا کا حصہ ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کو سزا دینے، میدان سے باہر رکھنے کے لیے سازش رچائی گئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شرم آنی چاہیے، آپ اس سازش میں شامل ہیں اور قصور وار ہیں، آپ کا بھیانک چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، سلیکٹڈ تو تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا ہے کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں، مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔

تازہ ترین