• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی میزائلوں کے پرزوں کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی


روس سے ایس  400 میزائل دفاعی نظام کے پرزوں کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی ہے  ۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے ،پرزوں کی پہلی کھیپ جمعے کو انقرہ کے ایک ایئر بیس پر پہنچ گئی ہے ۔

ترکی اور روس کے درمیان میزائل ڈیل سے امریکا سخت ناراض ہے جبکہ فوجی اتحاد نیٹو کو بھی تحفظات ہیں جو ترکی کو اپنا ممبر قرار دیتا ہے ۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ   ایس 400   میزائل نظام نیٹو کے ہتھیاروں کے سسٹمز سے مطابقت نہیں رکھتا ۔

تازہ ترین