• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند گرہن کا اختتام ہو گیا، زمین چاند اور سورج کے درمیان آنے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ کیا گیا۔

اتوار کی رات آٹھ بجکر اٹھائیس منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوئی، جزوی گرہن نو بجکر ستائیس منٹ پر ہوا۔

اس کے بعد دس بجکر اکتیس منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگا، گیارہ بجکر بارہ منٹ پر چاند گرہن عروج پر پہنچ گیا۔

اس موقع پر چاند کا رنگ سفید سے پہلے زرد ہوا، پھر سرخ ہوگیا اور بلڈ مون بن گیا۔

ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں چاند گرہن کے دوران چاند کے سامنے سے طیارے کی پرواز کے یادگار لمحات سامنے آئے۔

کیمرے کی آنکھ نے پوری دنیا کو یہ مناظر براہ راست دکھائے، چاند گرہن کا اختتام رات ایک بجکر پچپن منٹ پر ہوا۔


قومی خبریں سے مزید