• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں تیز رفتار مسافر بس کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں  11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مسافر بس سانگھڑ سے نوابشاہ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کھڈرو کے قریب اپنے آگے جاتے ہوئے رکشے پر چڑھ کر الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں مسافر رکشے میں سوار 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون رکشے سے گرنے کے باعث زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بس الٹنے سے اس میں سوار 24 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 22 کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نوابشاہ  منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں مسافر رکشے کے ڈرائیور کے علاوہ 10 افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا جو ایک تقریب میں شرکت کر کے واپس اپنے شہر کھڈرو آرہے تھے۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تازہ ترین