• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملازمین نے 15جولائی کے بعد پہیہ جام کرنے کی دھمکی دیدی

لاہور(آئی این پی ) ریلوے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 15جولائی تک تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ریل کا پہیہ جام کریں گے۔ریلو ے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں میں 50 فیصداضافہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام کیرج ورکشاپ مغلپورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریل مزدور اتحاد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبات کیے کہ وزیراعظم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے، اسکیل ایک تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ٹیکنیکل الائونس 50 فیصد دیا جائے۔
تازہ ترین