• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر پر زیرتفتیش مقدمے میں الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اشتعال انگیز تقریر پر زیرتفتیش مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما مقررہ تاریخ پر تھانے میں پیش ہوئے تھے، جس کے بعد انھیں ستمبر کے وسط میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ اشتعال انگیزتقریروں کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف جان بوجھ کر سیریس کرائم ایکٹ2007 کی دفعہ44 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرائم پر اکسانے پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ الطاف حسین کو منگل11جون کو صبح سویرے سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا تھا اور انھیں سائوتھ لندن کے تھانے لے جایا گیا تھا، جہاں انھیں صرف36 گھنٹے رکھا گیا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ الطاف حسین کو2016  میں کی گئی ان کی لندن سے کراچی میں کی گئی ایک تقریر کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں انھوں نے اپنے حامیوں پر قانون ہاتھ میں لینے پر زور دیا تھا۔

تازہ ترین