• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف قانونی تقاضے مکمل کر کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں،طاہر سید

کراچی(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات سندھ طاہر سید نے کہا ہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف عدالتی فیصلوں اور حکومت کی اجازت سے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے ہیں اور آپریشن اور مکمل صحت یابی کے بعد فوراً وطن واپس آئیں گے انہوں نے کہا پرویز مشرف تاریخ کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جنہوں نے عدالتوں میں حاضر ہو کر عدلیہ کا وقار بلند اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ آصف زداری سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ملک میں کرپشن کرکے کافی عرصے سے مفرور ہے ۔
تازہ ترین