لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اشتعال انگیز تقریر پر زیرتفتیش مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما مقررہ تاریخ پر تھانے میں پیش ہوئے تھے، جس کے بعد انھیں ستمبر کے وسط میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔