• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ ، 46ہزار امیدوار شریک ہوئے

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام مشترکہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا،جس میں 46 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ جوابات اپ لوڈ کر دئیے گئے، امیدوار خود مارکنگ کر سکتا ہے، نتائج کا اعلان 21جولائی کوہو گا،ٹیسٹ کیلئے یو ای ٹی لاہور مین کیمپس سمیت پنجاب بھر میں 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔
تازہ ترین