گھوٹکی کی مسو نہر سے چوتھے روز پانچویں لاش بھی نکال لی گئی، یہ ڈوبنے والے بچے کی لاش ہے، جس کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔
چار روز قبل 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کے مطابق یہ حادثہ 4 روز پہلے پیش آیا، جب آندھی کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد مسو نہر میں ڈوب گئے تھے۔
ڈوبنے والے مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں جبکہ آخری نہ ملنے والی بچے کی لاش بھی نہر سے نکال لی گئی ہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔