میرپورماتھیلو(نامہ نگار)نہر میں موٹرسائیکل گرنے سےایک ہی گھرکےڈ وبنے والے5میں سے 4افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔برآمدہونےوالی لاشوں کی آخری رسوم انکےآبائی علاقےمیں ادا کی گئیں۔ جن میں میگھواڑبرادری کےافراد نےبڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ علاقےمیں غم کاماحول ہے واضع رہے کہ دوروزقبل رات کے وقت یہ واقعہ ہواتھا جسمیں گھرکاسربراہ امرلعل، اسکی بیوی سویترا، بھابھی کویتا، 3سالہ بیٹاسلوپ اور5 سالہ بیٹی نہرمیں گرکر ڈوب گئےتھے۔