فرانسیسی پولیس نے الجزائر فٹ بال ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے والے 282 افراد کو گرفتار کر لیا، قبل ازیں پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے پر مظاہرہ کرنے والے 152 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی اقتصادی معاشی پالیسیوں کے خلاف پیلی جیکٹ مظاہرین 17 نومبر 2018ء کو یوم آزادی کے موقع پر بھی سرگرم نظر آئے۔
پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر پیلی جیکٹ مہم سے وابستہ دو سو افراد نے لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی جن میں سے 152 کو حراست میں لے لیا گیا۔
فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو گزشتہ روز پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے سے نکالنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جہاں تھوڑی دیر پہلے ہی یورپی رہنما فوجی پریڈ کا معائنہ کر رہے تھے۔