• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کی آفیشل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

عالمی کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کے چار کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں جبکہ قیادت فائنل ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو سونپی گئی ہے، فاسٹ بولر لوکی فرگوسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب پانچ رکنی پینل نے کیا ہے۔ انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی جیسن رائے، جو روٹ، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچرڈ شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

آئی سی سی ٹیم آف ورلڈ کپ 2019ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کین ولیم سن (کپتان)، جیسن رائے، روہیت شرما، جو روٹ، شکیب الحسن، بین اسٹوکس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوفرا آرچرڈ، لوکی فرگوسن اور جسپریت بومرہ۔

ٹیم میں ویسٹ انڈیز، افغانستان  اور جنوبی افریقا کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تازہ ترین