راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے10 ماہ کے دوران ریلوے میں چھوٹے بڑے تقریباً 79 حادثات اور متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپوزیشن کی طرف سے استعفے کے مطالبے میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں اس لیے وزارت سے مستعفی نہیں ہو رہا۔ ریلوے حادثات اور اموات پر استعفی ٰ نہیں دونگا،ہم نے تو نئی ٹرین چلائیں اس پر فخر ہے،خداکی طرف سے ن لیگ پکڑ میں ہے مگر مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہیں،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ہم نے تو نئی ٹرین چلائیں اُس پر فخر ہے۔ نئے انجنوں میں سے اس وقت 28 انجن کھڑے ہیں لیکن کسی کا پردہ فاش نہیں کرنا چاہتا۔ اپوزیشن کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے ضمیر پر ابھی بوجھ نہیں اس لیے استعفیٰ نہیں دے رہا۔ ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پوری کوشش میں ہے کہ ان کی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے۔ مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خداکی طرف سے ن لیگ پکڑ میں ہے اور مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نے پہلے بھی ن لیگ کو مروایا ہے اور ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ آگے مزید مروا دے گی۔ پیش گوئی درست ہونے سے متعلق صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ سوال آپ کا حق ہے اور جواب نہ دینا میرا اختیار ہے۔