• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی عائد

کوئٹہ( نمائندہ جنگ) محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے مجاز حکام کی منظوری سے ایک حکم نامے کے زریعہ ضلع کوئٹہ کی حدود میں فوری طورپر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جسکے تحت جلسہ کرنے جلوس نکالنے دھرنے دینے اور 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔اس اقدام کا مقصد عوام کی جان مال کا تحفظ اور سڑکوں کی بندش کی صورت میں انہیں درپیش مشکلات کو دور کرنا ہے ۔ درایں اثناء حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144کے نفاذ کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں دھرنوں ، جلسہ جلوس کی صورت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے
تازہ ترین