• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازم کے قتل کے ملزم کو دو بار عمر قید، جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے پولیس ملازم کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو بار عمر قید ، دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ گزشتہ سال دو دسمبر کو تھانہ بنی کےکانسٹیبل محمد عارف کو کالی ٹینکی کے قریب شہید اور کانسٹیبل واجد حسین کو زخمی کرنے کے ملزم حسنین فاروق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں دو بار عمر قید جبکہ اقدام قتل میں دس سال قید اور ساڑھے اکیس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم دیا۔
تازہ ترین