یورپ میں امریکہ نے 150 کے قریب نیو کلئیر ہتھیار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بات مقامی بیلجئین میڈیا نے نیٹو کی ویب سائٹ پر آنے والی معلومات کی روشنی میں شائع کی۔
اس خبر کے مطابق نیٹو کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئی تھیں اور جن کے متن کو اب تبدیل کردیا گیا ہے، ان کے مطابق بیلجئیم کی بورگل ائیر بیس، جرمنی میں Buchel, اٹلی میں آویانو اور Ghedi- Torre, نیدرلینڈز میں Volkel اور ترکی میں Incirlic کے مقامات پر یہ ایٹمی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔
ان ہتھیاروں میں B61 Free- Bomb زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جنہیں امریکی اور نیٹو کے ممبر ممالک کے جہازوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اخبار کے مطابق بیلجئیم میں 10سے 12نیوکلیئر ہتھیار اسٹور کئے گئے ہیں، خبر میں اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکی ایٹمی ہتھیار اپنی سرزمین پر اسٹور کرنے بعد ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے اس بین الاقوامی معاہدے کا کیا بنے گا جس پر بیلجئیم نے 1968، جبکہ دیگر نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔
خبر کے مطابق نیٹو نے ان معلومات کے ٹیکسٹ میں ترمیم کرکے وہاں سے اوپر دیئے گئے ذخیرہ کرنے والی جگہوں کے نام ہٹا کر وہاں اب صرف " Allies " کا لفظ درج کردیا ہے۔