• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے کیس میں 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے قتل کیس میں نامزد ملزمان نواز اور آصف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے شریک ملزم حسن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، عدالت نے طرفین وکلا کے دلائل سننے کے بعدملزمان کو سزا سنادی، ملزمان کے خلاف 2016میں مقدمہ درج ہوا تھا، تھانہ نیپئر میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین