آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت 18 ملزمان پرفرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 18 ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر سمیت گواہوں کو بیان کیلئے طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ منگل کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید