کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اسپورٹس و یوتھ افیرز محمد راشد نے کہا ہے پاکستان میں لیاری کی خواتین نے باکسنگ کھیل میں کا باقاعدہ حصہ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاک نیشنل باکسنگ کلب پیپلز اسپورٹس کمپلکس میں خواتین باکسنگ کوچنگ کیمپ کے اختتامی تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے حکومت سندھ کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیئے دس دس ہزار روپے اور لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز نے اپنے طرف سے ہر ٹیم کے لئے دس ہزار اورتین بہترین باکسرز کے لیے پانچ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔قبل خواتین باکسرز کے درمیان چھ مقابلے ہوئے جن میں اقصیٰ، اضمینہ، سارہ ، مدیحہ ،انعم اور ماہ نورکامیاب رہیں۔