• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار رائے کیلئے عدالت میں موزوں جگہ فراہم کردی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر(فائل فوٹو)
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر(فائل فوٹو)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موزوں جگہ فراہم کردی ہے۔ 

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سینٹر بنا دیا ہے، یہاں آ کر لوگ اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم پر تنقید نہ کریں، جتنی تنقید کرنی ہے کریں۔  

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مزید کہا کہ منفی بات کی ریٹنگ زیادہ آتی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ مثبت بات بھی پھیلائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ زرد صحافت کی جگہ سنجیدہ جرنلزم زندہ باد ہے، پڑھے لکھے لوگ اس جرنلزم کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید