• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں بحری قزاقوں نے جہاز کے عملے میں شامل 8 مصریوں کو رہا کردیا

صومالی بحری قزاقوں کی قید سے رہا ہونیوالے مصری قاہرہ پہچنے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
صومالی بحری قزاقوں کی قید سے رہا ہونیوالے مصری قاہرہ پہچنے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق صومالیہ میں بحری قزاقوں نے جہاز کے عملے میں شامل 8 مصری شہریوں کو رہا کردیا۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق بحری قزاقوں نے 2 مئی کو جہاز روک کر عملے کو یرغمال بنایا تھا۔ 

مصری وزارت خارجہ کے مطابق صومالیہ کے پنٹ لینڈ کے ساحلی پٹی کے قریب سے ایم ٹی یورکا کو عملہ سمیت یرغمال بنا لیا تھا۔  

مصری وزارت خارجہ کے مطابق صومالیہ اور یمنی حکام کے ساتھ رابطوں کے نتیجے میں یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید