آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( کرائم رپورٹر) فرنٹیر کور اور ٹریفک پولیس کے اہلکار نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے 12لاکھ روپے راہزنی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق بدھ کے روز فرنٹیر کور کا اہلکار شمس الحق پشاور صدر میں واقع میزان بینک سے سرکاری رقم 12لاکھ روپے نکلوا کر مفتی محمود فلائی اوور کے ذریعے رکشے میں جارہا تھا کہ پل پر دو موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اُسے یرغمال بنا دیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، فرنٹیر کور اہلکار نے موقع دیکھ کر پیسوں سے بھرا تھیلا پل کے نیچے کھڑے ٹریفک پولیس کے فورک لفٹر ڈرائیور محمد شاہد کی طرف پھینک دیا جس پر ڈرائیور محمد شاہد نے اہلکار کی مدد کیلئے ہوائی فائرنگ کی تو راہزن فرار ہوگئے۔ مسروقہ رقم فرنٹیر کور کے جوان کے حوالے کردی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور کاشف ذوالفقار نے ٹریفک اہلکار کی بہادری کو سراہتے ہوئے اُس کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کردیا۔

پشاور سے مزید